ترکیہ کا غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کو بعض مصنوعات کی برآمد پرپابندی کا اعلان

ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو مختلف مصنوعات کی فراہمی پر پابندی عائد کردی۔


ترک وزارت تجارت نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ پابندی اس وقت تک معمول میں رہے گی جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی ختم نہیں کرتا اور غزہ میں انسانی امداد کی بلا روک رسائی کی اجازت نہیں دیتا۔

ترک وزارت تجارت کے مطابق اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی اور انسانی امداد کے مطالبات کو نظرانداز کررہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کو غزہ میں بنیادی انسانی امداد کی بلا روک رسائی کی اجازت دینی چاہیے۔

ترکیہ کی جانب سے تجارتی پابندیوں کا اطلاق 54 اقسام کی مصنوعات پر ہوگا جن میں مختلف اقسام کی ایلومینیم اور اسٹیل مصنوعات، پینٹ، بجلی کے تار، تعمیراتی سامان، ایندھن اور دیگر سامان شامل ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے ترکیہ کی پابندیوں کو اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدوں کی یک طرفہ خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک صدر اردوان حماس کی حمایت کے لیے ترکیہ کے اقتصادی مفادات کو قربانی دے رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ کی پابندیوں کے جواب میں ترکیہ اپنی مصنوعات پر تجارتی پابندیاں عائد کرے گا۔

Share
Scroll to Top