ضمنی انتخابات، مسلم لیگ نواز نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر میدان مار لیا

Election 2024

ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں میں سے ن لیگ 2 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پیپلز پارٹی ایک حلقے میں کامیاب ہو گئی ہے ، علی امین گنڈا پور کی جانب سے چھوڑی گئی سیٹ پر تحریک انصاف کے ہی آزاد امیدوار اور وزیراعلیٰ کے پی کے کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کامیاب ہوئے ہیں تاہم باجوڑ سے فی الحال مکمل نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔


اب تک موصول ہونے والے صوبائی اسمبلیوں کے نتائج کے مطابق ن لیگ نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر میدان مار لیاہے اور 16 صوبائی حلقوں میں سے 12 جیت لیے ہیں ۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب کے صوبائی حلقوں میں سے 9 پر براہ راست کامیابی سمیٹی جبکہ بلوچستان سے بھی ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ صادق آباد سے پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے ۔

اس کے علاوہ ن لیگ کی اتحادی جماعتیں استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق نے ایک ایک سیٹ جیت کر پوزیشن مضبوط کر لی ہے ۔

ن لیگ نے جن حلقوں میں براہ راست کامیابی حاصل کی ان میں  پی پی 22 چکوال ، پی پی 36 وزیرآباد، پی پی 54 نارووال ، پی پی 93 بھکر ، پی پی 139 شیخوپورہ ، پی پی 147 لاہور ،  پی پی 158 لاہور ، پی پی 164 ، ڈی جی خان پی پی 290 ، لسبیلہ پی بی 22 شامل ہے ۔

لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے ن لیگ کی اتحادی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔

حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ گجرات سے حلقہ پی پی 32 سے کامیاب قرار پائی ہے ۔

اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے کوہاٹ سے پی کے 91 میں کامیاب سمیٹ لی ہے ۔

 5 قومی اور 16 صوبائی نشستوں پر 191 امیدوار مدمقابل تھے۔

قومی اسمبلی

این اے 8 باجوڑ :

کل پولنگ سٹیشنز 366

315 پولنگ سٹیشنز کے نتائج

آزاد امیدوار مبارک زیب خان 63173 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار گل ظفر خان 394226  ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں ۔

این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان:

کل 358 پولنگ سٹیشنز کے مکمل نتائج

 وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور 68594 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے رشید خان کنڈی 22780 ووٹ کے ساتھ پیچھے چل رہے ہیں ۔

این اے 119 لاہور :

کل 338 پولنگ سٹیشنز کے مکمل نتائج 

مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک 60918 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق 34094 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 132، قصور :

تمام 342 پولنگ سٹیشنز کے مکمل نتائج

ن لیگ کے ملک رشید احمد خان 146849 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر 90980 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 196، قمبر شہداد کوٹ:

تمام 303 پولنگ سٹیشنز کے مکمل نتائج

 پیپلز پارٹی کے خورشید جونیجو 91581 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ  ٹی ایل پی کے پیر محمد علی 2763 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

پنجاب اسمبلی

پی پی 22، چکوال کم تلہ گنگ :

کل پولنگ سٹیشنز 215 کے مکمل نتائج 

مسلم لیگ ن کے فلک شیر اعوان 75855 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حکیم نثار 64721 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 32، گجرات:

مکمل پولنگ سٹیشنز کے نتائج

 مسلم لیگ ق  کے امیدوار موسیٰ الٰہی 63536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چوہدری پرویز الٰہی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی پی 36، وزیرآباد:

تمام پولنگ سٹیشنز کے مکمل نتائج

مسلم لیگ ( ن ) کے عدنان افضل چٹھہ 74779  ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے فیاض چٹھہ 58682 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی پی 54، نارروال:

مکمل 155 پولنگ سٹیشنز کے نتائج

مسلم لیگ ن کے احمد اقبال 60351 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے اویس قاسم 46684 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 93، بھکر :

کل پولنگ سٹیشنز 155 کے مکمل نتائج

مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان نوانی 63021  ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر افضل خان 59124 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی پی 139، شیخوپورہ:

مکمل 123 پولنگ سٹیشنز کے نتائج

مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین 46585  ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے  سنی اتحاد کونسل کے چوہدری اعجاز حسین 29300 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 147 لاہور :

کل پولنگ سٹیشنز 232 کے مکمل نتائج

مسلم لیگ ن کے ملک ریاض  31841 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمد خان مدنی 16548 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 149 لاہور:

کل پولنگ سٹیشنز 218 کے مکمل نتائج 

استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی 39137   ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار حافظ ذیشان 23665 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 158 لاہور :

مکمل 116 پولنگ سٹیشنز کے نتائج

مسلم لیگ ن کے نواز لدھڑ کے  39741  ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے مونس الہی  27891 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 164 لاہور :

کل 99 پولنگ سٹیشنز کے مکمل نتائج

 مسلم لیگ ن کےراشد منہاس 31499 ووٹ  لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے یوسف میو 25781  ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر  رہے۔

پی پی 266، رحیم یار خان :

تمام پولنگ سٹیشنز کے نتائج 

پیپلز پارٹی کے ممتاز علی چانگ 46376 ووٹ لےکر  کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ  مسلم لیگ ن کے صفدر خان لغاری 33788ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 290، ڈی جی خان ،

کل پولنگ سٹیشنز 117 کے مکمل نتائج

مسلم لیگ ن کے علی احمد خان 60478  ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محی الدین کھوسہ 23611 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

بلوچستان

پی بی 20، خضدار

تمام پولنگ سٹیشنز کے مکمل نتائج

بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) کے میر جہان زیب مینگل  30455  ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل 14311 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 22، لسبیلہ

کل پولنگ سٹیشنز 129 کے مکمل نتائج

مسلم لیگ ن کے زرین خان مگسی 49777 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شاہنواز  جاموٹ 3869 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیبرپختونخوا

پی کے 22، باجوڑ :

کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 91

41 پولنگ سٹیشنز کے نتائج

آزاد امیدوار مبارک زیب 9806 ووٹ لیکر آگے  ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے عابد خان 3954 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 91 کوہاٹ :

کل 168 پولنگ سٹیشنز کے مکمل نتائج

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ داود آفریدی 23134  ووٹوں کیساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار امتیاز شاہد قریشی 16390 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Share
Scroll to Top