مخصوص کنڈیشنز کے ساتھ انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہوگیا


WhatsApp Dp

اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد اپنے پیاروں سے رابطے میں رہنے کیلئے مشہور سوشل ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں اور اس کے ذریعے بات چیت کرنے کیلئے وائی فائی انٹرنیٹ یا پھر موبائل انٹرنیٹ کا ہونا لازمی ہے تاہم تاہم اس بار واٹس ایپ کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔


عالمی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر تیار کیا جا رہا ہے جس کے آنے کے بعد صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکیومنٹس شئیر کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

عشق مرشد ‘ کی آخری قسط سینماؤں میں دکھائے جانے کا امکان

 

یعنی واٹس ایپ صارف آف لائن رہ کر بھی اس فیچر کا استعمال کر سکتا ہے، تاہم اس فیچر کے لیے کچھ مخصوص کنڈیشنز درکار ہوں گی۔

جبکہ جس طرح واٹس ایپ کی جانبسے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے، بالکل اسی طرح شئیر کی گئی فائلز بھی انکرپٹڈ ہوں گی۔ انکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فائل کرپٹ نہیں کر سکے گا، جبکہ انہی پرمیشنز میں سے ایک آپشن ہے فائینڈ نئیر بائی فونز، جو کہ آف لائن شئیرنگ فیچر کو سپورٹ کرے گا۔

جبکہ اینڈرائیڈ میں موجود اسٹینڈرڈ سسٹم پرمیشن بلو ٹوتھ کے ذریعے نئیر بائی ڈیوائسز کو اسکین کرنے میں مدد کر سکتی ہے، تاہم اس آپشن کو ٹرن آف بھی کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ واٹس ایپ کو اس فیچر کے لیے آپ کیسسٹم فائلز اور فوٹو گیلری تک رسائی بھی درکار ہوگی، جبکہ آپ کی لوکیشن کی درکار ہوگی۔ یہ نیا سسٹم بالکل اسی طرح ہے جیسے کہ پئیر ٹو پئیر فائل ایپس جیسے کہ شئیر اٹ کام کرتا ہے۔

Share
Scroll to Top