قاہرہ: مصر کے جیو فزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس بات کے اچھے امکانات ہیں کہ 16 جون کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عید الفطر کے شاندار تحفے کے بعد، دنیا بھر کے مسلمان اب اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذوالحجہ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ذوالحجہ میں، دنیا بھر سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد حج کی تکمیل کے لیے مکہ مکرمہ کا سفر کرتی ہے، اور اس مہینے کو سال کی دوسری عید کے پرجوش مذہبی جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا
مصر کی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قومی ادارہ برائے فلکیات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، پہلی ذوالحجہ جمعہ 7 جون کو مقرر کی گئی ہے، جس کا عرب میڈیا نے حوالہ دیا ہے۔
بیان کے مطابق ذوالحج 1445 ہجری کا نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ کے آسمان پر غروب آفتاب کے بعد 18 منٹ تک نظر آئے گا۔
مصری فلکیاتی ادارے کے بیان کے مطابق وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہو گی۔تاہم اس وقت تک حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی جب تک سعودی عرب یہ اعلان نہ کر دے کہ اس نے عید الاضحی کا چاند دیکھ لیا ہے۔